اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے ناکہ پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ، 1 ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، زخمی ملزم کی شناخت محمد مون کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے