اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، خاتون سے پاسپورٹ چھیننے کا معاملہ، امیگریشن افسر عدالت طلب

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمرہ پر جانے والی خاتون سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات مبینہ طور پر تحویل میں لینے کے معاملے پر متعلقہ امیگریشن افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

جسٹس ہارون دُگل  نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل پاشا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے مطابق امیگریشن حکام  نے اس سے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات چھین لیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاسپورٹ تحویل میں لینے کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو عمرہ پر جانے والی خاتون کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کر دی، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے متعلقہ امیگریشن افسر کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے