04 Sep 2026
(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابل برداشت ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم کے مقدمات کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کرنے کیلئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
