اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ڈیفنس سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد اسماعیل، نعیم اور ابرار شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں مختلف لوکیشنز پر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پولیس پوری طرح پُرعزم ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے