اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے سموگ پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی روک تھام  کیلئے سیف سٹی کیمروں اور جدید ڈرونز کے ذریعے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلودگی پھیلانے کی 300 سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو ای چالان بھی جاری کیے گئے۔

بغیر ترپال تعمیراتی سامان، ریت، مٹی اور دیگر گردوغبار پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ترجمان کے مطابق 43 اسمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے حاصل ہونے والی معلومات متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے