03 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں لٹن روڈ پولیس نے خاتون سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے 2 رکنی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل لٹن روڈ کے علاقے میں خاتون کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا۔ واردات کے دوران ملزمان خاتون کا پرس، سونے کی انگوٹھی اور بالیاں چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پرس میں 67 ہزار روپے نقدی اور 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات موجود تھے۔
لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پرس، نقدی اور چھینا گیا سونا برآمد کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
