اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادمان حادثہ: ٹریفک اسسٹنٹ معطل، واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں: ترجمان ٹریفک پولیس

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) شادمان کے علاقے میں بغیر ہیلمٹ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار شہری کے ٹریفک اسسٹنٹ سے ٹکرانے کے بعد جاں بحق ہونے کے معاملے پر سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو معطل کردیا ہے جبکہ ایس ایس پی صدر زون حافظ خضر زمان واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ نے 26 اگست کو شادمان کے علاقے میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار زین کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، موٹرسائیکل سوار رکنے کی بجائے آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریفک اسسٹنٹ سے جا ٹکرایا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق اور موٹرسائیکل سوار زین دونوں زخمی ہوئے تھے، دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں زخمی موٹرسائیکل سوار زین پانچ روز سروسز ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسا جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے جاں بحق شہری زین کے اہلِ خانہ سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی افسوسناک موت پر متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور کی طرف سے ٹریفک اسسٹنٹ کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے جبکہ ایس ایس پی صدر زون حافظ خضر زمان واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب کو واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ جلد بھجوا دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے