اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی، اگست میں 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد لائسنس فراہم

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور دیگر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ماہ اگست کے دوران صوبہ بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اگست میں 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں نے نیو لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

ترجمان کے مطابق 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ایک لاکھ سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے، جبکہ 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہریوں کو باقاعدہ سیکھ کر گاڑی چلانے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ سیکھ کر گاڑی چلانے کے رجحان کے باعث پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔

محمد وقاص نذیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے استفادہ کریں اور ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے