اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کی قرارداد منظور

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کی قرار داد متفقہ طورپر منظوری دے دی۔

قرار داد حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد نے ایوان میں پیش کی، قرار داد کے متن کے مطابق بچوں کی جسمانی، ذہنی، نفسیاتی اور اخلاقی نشو نما کا تحفظ ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کا بے قابو استعمال بچوں کو سائبربلنگ، آن لائن جنسی استحصال، نا مناسب مواد ، ذہنی دباؤ اور دیگر سنگین خطرات سے دو چار کر رہا ہے۔

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈ یا کاؤنٹس پر موثر قانونی پابندی عائد کی جائے ، دنیا کے متعددممالک جن میں آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکہ کی مختلف ریاستیں شامل ہیں کم عمر بچوں کے سوشل میڈ یا استعمال سے متعلق قوانین اور عمر کی پابندیاں متعارف کرواچکے ہیں۔

بین الا قوامی رجحانات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ بھی مستقبل کے لیے موثر قانون سازی ناگزیر ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موثر عمر کی تصدیق کا نظام نافذ کرے۔

سوشل میڈ یا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کےمعیارات پر عمل، نقصان دہ مواد کی فوری روک تھام اورنابالغوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ وفاقی وصوبائی ادارےوالدین، اساتذہ اور بچوں کے لیے ڈیجیٹل آگاہی اور محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق مہمات چلائیں۔بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے در میان مربوط نظام اور موثر قانون سازی کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے