اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رضوان اور امام کیلئے بورڈ کا شکنجہ تیار، سخت کارروائی کا امکان

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو آنے والے دنوں میں بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دورہ انگلینڈ میں لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن 194 رنز سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر واپس پاکستان بھیجنے کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ آنے والے دنوں میں ان کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امام الحق کی ماضی میں جعلی انجری کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر بورڈ کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے اور اس معاملے میں بورڈ امام الحق کے خلاف اعلی سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں امام الحق کو ایک سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری طرف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک رن پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے والے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بورڈ کی سخت نگرانی میں ہیں۔

پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 106 ٹی 20 کھیلنے والے محمد رضوان پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بورڈ سخت تحفظات رکھتا ہے اور آنے والے دنوں میں محمد رضوان کو اس حوالے سے بورڈ باز پرس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم سے پہلے ہی باہر ہونے والے محمد رضوان اب تیسرے فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی آؤٹ ہو جائیں گے، البتہ مستقبل میں محمد رضوان کو اگر کسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تو ان پر بھی سخت قوانین لاگو کرتے ہوئے بورڈ سخت فیصلے کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے