(لاہور نیوز) محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ سکواڈ میں سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹرز کو نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نوٹس پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سلیکٹرز کو نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کی سلیکشن کے معیار، کارکردگی اور سکواڈ میں شمولیت کی واضح وجوہات طلب کی گئی ہیں۔
پی سی بی نے نوٹس میں کہا ہے کہ سلیکٹرز کی سفارشات کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، میٹنگ منٹس کے مطابق سلیکٹرز نے 2 جون کو ہونے والے سلیکشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اور دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کی سفارش کی۔
پی سی بی نے سلیکٹرز سے دونوں کرکٹرز کے انتخاب کے معیار اور ان کی سفارشات کی وجوہات کی مکمل وضاحت طلب کر لی ہے۔
