اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کیخلاف سیریز، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف پُراعتماد

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں اچھی جا رہی ہیں اور تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے، جبکہ ملتان کی مشکل کنڈیشنز میں ہونے والی تیاریوں سے بھی ٹیم کو فائدہ ہوا ہے۔

کپتان پاکستان انڈر 19 نے کہا کہ انگلینڈ کے موسم اور وہاں کی کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہونا اہم ہوگا، ٹیم میں بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور تمام کھلاڑی اچھی طرح تیار ہیں۔

فرحان یوسف نے کہا کہ انہیں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ میں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے ارنڈیل میں 2 سے 5 ستمبر تک یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جس کے بعد قومی جونیئر ٹیم 9 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کے خلاف چار ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے