اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ2026 : پاکستان کے عظیم کھلاڑی شہباز سینئر کی اختتامی تقریب میں شرکت

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب میں ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

 انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کی جانب سے ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب میں پاکستانی ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، شہباز احمد سینئر نے یہ اعزاز ارجنٹائن کے فارورڈ تھامس ڈومینے کو پیش کیا جنہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ڈومینے نے ایونٹ میں 10 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

  ’’ہاکی کے میراڈونا‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے شہباز احمد سینئر کی عالمی ہاکی میں شرکت پاکستان کے اس سنہری دور کی یاد تازہ کرتی ہے جب گرین شرٹس کا شمار دنیا کی مضبوط ترین ہاکی ٹیموں میں ہوتا تھا۔

  شہباز احمد سینئر 1994 میں سڈنی میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان تھے، پاکستان نے فائنل میں نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 ان کا انفرادی ریکارڈ بھی عالمی ہاکی میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، شہباز احمد سینئر ہاکی کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے مسلسل دو ورلڈ کپ، 1990 اور 1994، میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

 ایف آئی ایچ کے ریکارڈ کے مطابق انہوں نے پاکستان کی جانب سے 304 بین الاقوامی میچز کھیلے، جو طویل عرصے تک قومی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رہا۔

 شہباز احمد سینئر نے 1990 کے لاہور ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

  1994 میں سڈنی ورلڈ کپ میں بھی وہ اسی اعزاز کے حقدار قرار پائے، یوں وہ مسلسل دو ورلڈ کپ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہاکی کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے