اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق وطن واپس پہنچ گئے

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی اوپنر امام الحق وطن واپس پہنچ گئے، امام الحق انگلینڈ سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے۔

واضح رہے کہ امام الحق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ دونوں اننگز میں شرکت نہیں کرسکے تھے، امام الحق کی اس مرتبہ کی انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا لہٰذا ماضی کے اس واقعہ کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا۔

ماضی کے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور کمیٹی کے مطابق امام الحق نے جان بوجھ کر خود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رکھنے کی کوشش کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انکوائری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے