اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ویسٹ کولیکشن پوائنٹس پر شجرکاری کا فیصلہ

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ویسٹ کولیکشن پوائنٹس اور ویسٹ انکلوژرز پر شجرکاری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید اور ضلعی مینجنگ ڈائریکٹرز سُتھرا پنجاب ایجنسیز  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ عارضی کولیکشن پوائنٹس اور ویسٹ انکلوژرز پر ایک ہفتے کے اندر شجرکاری شروع کی جائے جبکہ ڈمپ سائٹس کے اردگرد بھی پودے لگائے جائیں، سُتھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ اور اینٹی لٹرنگ سٹاف کیلئے یونیفارم بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

 ذیشان رفیق  نے کہا کہ ویسٹ انکلوژرز اور کولیکشن پوائنٹس کی مرمت کا کام بھی شجرکاری کے ساتھ ساتھ جاری رہنا چاہئے، جہاں ضرورت ہو وہاں عارضی کولیکشن پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن آپریشنز کی جیوفینسنگ پر کام جاری ہے اور اب تک 1,992 یونین کونسلز کی میپنگ مکمل ہو چکی ہے، پی آئی ٹی بی جیوفینسنگ کے کام میں سُتھرا پنجاب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ستمبر سے اینٹی لٹرنگ سٹاف کی انسپکشنز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اینٹی لٹرنگ سکواڈز کو مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ محلوں کا بھی باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں گندگی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ذیشان رفیق نے کہا کہ عوامی شکایات پر ایکشن کی شرح 96 فیصد ہونا قابل اطمینان ہے، تاہم شکایات کے ازالے میں تاخیر پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر بلدیات نے متعلقہ حکام کو صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے