اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولیس لائنز میں فائر سیفٹی انتظامات، اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں فائر سیفٹی کے انتظامات مزید مؤثر بناتے ہوئے مختلف دفاتر اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کر دیئے گئے۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز کی زیر نگرانی پولیس لائنز کے تمام اہم مقامات پر فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے، اس موقع پر متعلقہ دفاتر کے عملے اور ماتحت سٹاف کو فائر سیفٹی سلنڈرز  کے استعمال کی عملی تربیت بھی دی گئی۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی سلنڈرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی سطح پر آگ پر قابو پانے اور بڑے نقصان سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اہلکاروں کو فائر ایکسٹنگوشرز کے درست استعمال اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی آفس، ڈی ایس پیز کے دفاتر، انسپکٹر لائنز، لائنز افسر، لیڈیز ہاسٹل اور ڈے کیئر سینٹر سمیت مختلف مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس لائنز ہسپتال، وردی گودام، متفرق سٹور، اینٹی رائٹ سٹور، جنرل کوارٹر، دھوبی گھاٹ، ری کریئیشن ہال، میس ہال، ایم ٹی سیکشن، مسجد اور مین گیٹس سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی فائر سیفٹی سلنڈرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی کے اقدامات کا مقصد پولیس لائنز میں اہلکاروں، شہریوں اور سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں بروقت کارروائی کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے