اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: زیادتی کے واقعات میں 13 فیصد، اجتماعی زیادتی میں 52 فیصد اضافہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) رواں سال زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں نمایاں اضافہ، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران زیادتی کے مقدمات میں 13 فیصد جبکہ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2025ء کے پہلے 7 ماہ میں لاہور میں زیادتی کے 362 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 19 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال اسی مدت کے دوران زیادتی کے 411 اور اجتماعی زیادتی کے 29 مقدمات رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کے 31 مقدمات درج ہوئے تھے جو رواں سال بڑھ کر 42 ہو گئے۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 81 کے مقابلے میں رواں سال 110 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی زیادتی کے مقدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں گزشتہ سال 41 کے مقابلے میں رواں سال 66 مقدمات درج کیے گئے۔

اجتماعی زیادتی کے واقعات کے حوالے سے کینٹ ڈویژن میں رواں سال 8 مقدمات درج ہوئے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی اجتماعی زیادتی کے 8 واقعات ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کا کوئی مقدمہ رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم رواں سال پہلے 7 ماہ میں 3 مقدمات درج کیے گئے، اسی طرح  اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے مقدمات کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے