اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب بھر میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ کچھ افسران کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روبینہ کوثر  کو ڈائریکٹر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، عبدالشکور ڈی جی شہر خاموشاں کو اور احمد خاور شہزاد کو ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

فاروق صادق کو  ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس، طارق محمود کو اے ڈی سی میونسپل سروسز قصور تعینات کر دیا گیا، رافعیہ قیوم کو اے ڈی سی آر پاکپتن، محمد حسان طارق کو  ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، عامر افتخار  اے ڈی سی میونسپل سروسز راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے، محمد عامر کو خدمات ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی جبکہ غزالہ کنول کو اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب تعینات کر دیا گیا۔

زریاب ساجد  اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب،احمد مغیث کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سرگودھا کا، ارشد احمد کو  ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کا اور احمد سلیم کو ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

طاہر جاوید چیمہ کو پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں سے او ایس ڈی بنا دیے گئے ہیں جبکہ شاہد عمران مارتھ کو نئے پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں تعینات کر دیے گئے، متعلقہ محکموں  نے نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے