30 Aug 2026
(لاہور نیوز) چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریح کے لیے لاہور چڑیا گھر کا رخ کر لیا، مختلف فیملیز بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ گئیں۔
لاہور چڑیا گھر میں آنے والے شہریوں نے جانوروں اور دیگر دلچسپ مقامات کا نظارہ کیا جبکہ بچے جانوروں کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوانے میں خاصے پرجوش دکھائی دیے۔
چڑیا گھر میں شہریوں نے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھانوں اور روایتی کھابوں سے بھی لطف اٹھایا, چھٹی کے روز چڑیا گھر کا ماحول فیملیز اور بچوں کی موجودگی سے مزید خوشگوار ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور تفریح کے لیے چڑیا گھر ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔
