اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹو کی منگی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار

30 Aug 2026
30 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا تاہم پیپلزپارٹی نے ان خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

 

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ممکنہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کے رشتے کی بات پکی کرنے کے سلسلے میں آسٹریا گئے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آسٹریا میں موجود ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو کی ممکنہ منگنی اور شادی کے حوالے سے آسٹریا کے ایک خاندان سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

تاہم ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں، دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری یا ان کے خاندان کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر رشتے سے متعلق کوئی پیش رفت ہوئی تو اس کا باضابطہ اعلان بھٹو زرداری خاندان کی جانب سے کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے