اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لگایا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹریفک نظام بہتر بنانے اور لائسنسنگ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر  نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ہونے والے سائن ٹیسٹ، ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت لائسنسنگ کے تمام مراحل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کرپشن کی روک تھام کیلئے ٹریفک اہلکاروں پر باڈی کیم مرحلہ وار نصب کئے جا رہے ہیں، تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور اہلکاروں کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنسنگ کے دوران متعلقہ افسران موقع پر موجود ہوتے ہیں، جبکہ لائسنس بنانے کے تمام مراحل کی ویڈیو بھی محفوظ کی جاتی ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ کسی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جاتا ہے اور حقائق کی روشنی میں کارروائی کی جاتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد ٹریفک نظام میں شفافیت لانا، کرپشن کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے