اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس کل پمز میں طلب

30 Aug 2026
30 Aug 2026

(لاہور نیوز) پمز ہسپتال میں بچوں کی المناک اموات کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس یکم ستمبر کو پمز ہسپتال میں طلب کر لیا گیا۔

 

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پمز میں بچوں کی المناک اموات کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں واحد نکتہ ہو گا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دوپہر 12 بجے پمز ہسپتال کے کانفرنس روم میں ہوگا۔

پمز حکام کمیٹی ارکان کو سانحے سے متعلق تازہ صورتحال اور اب تک سامنے آنے والی تفصیلات پر بریفنگ دیں گے، کمیٹی ہسپتال میں طبی پروٹوکول، مریضوں کی حفاظت کے انتظامات اور ممکنہ انتظامی خامیوں کا بھی جائزہ لے گی۔

اجلاس کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی کے ارکان جائے سانحہ اور پمز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کریں گے، کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام، ذمہ داروں کا تعین اور احتساب یقینی بنانے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے