اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد حکومتی رکن احسن رضا خان نے آؤٹ آف ٹرن پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شدید ہوچکی ہے، ایک جانب عوام بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری جانب ایک طبقے کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہے، جس پر پنجاب کے عوام شدید تشویش کا شکار ہیں۔

احسن رضا خان  نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے تو اس کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور لوڈشیڈنگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔

قرارداد کے ذریعے پنجاب اسمبلی نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے اور بجلی کی فراہمی میں عوام کے ساتھ مساوی سلوک یقینی بنایا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے