اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیفنس موڑ پر ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری، ایندھن اور وقت کی بچت متوقع

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈیفنس موڑ پر جاری روڈ ری ڈیزائننگ اور ٹریفک مینجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او لاہور  نے ڈیفنس موڑ کے مسلسل دورے کرتے ہوئے روڈ ڈیزائن اور ٹریفک مینجمنٹ میں عملی تبدیلیوں کا جائزہ لیا، ان کے مطابق ڈیفنس موڑ پر ٹرننگ لین کی چوڑائی 22 فٹ سے بڑھا کر 33 فٹ کر دی گئی ہے، جس کے بعد گاڑیوں کی گزرنے کی گنجائش 6 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار گاڑیاں فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے، روڈ انجینئرنگ میں بہتری کے بعد ڈیفنس موڑ پر گاڑیوں کی اوسط رفتار 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گاڑیوں کی لائنز کی لمبائی بھی کم ہو کر 100 سے 150 میٹر تک آرہی ہے، جبکہ شہریوں کے ڈیفنس موڑ سے کراسنگ ٹائم میں بھی نمایاں کمی آئے گی, کراسنگ ٹائم 85 سے 110 سیکنڈ سے کم ہو کر 45 سے 60 سیکنڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفر کے وقت میں بھی بہتری آئے گی، ٹریول ٹائم کم ہو کر 2 سے 3 منٹ تک رہ جائے گا، جدید ٹریفک مینجمنٹ اور ریشنلائزیشن اقدامات سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے ساتھ روزانہ کاربن اخراج بھی کم ہو گا, ٹریفک کنجیشن کے باعث کاربن ڈائی آکسائیڈ کا یومیہ اخراج 6.4 ٹن سے کم ہو کر 3.2 ٹن رہنے کی توقع ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جدید ٹریفک ریشنلائزیشن کے ذریعے شہریوں کو تیز، محفوظ اور ہموار سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے