اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہو گی، حکومت کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہو گا، اب یہ تحریک نہیں رکے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لاہور، پشاور اور کراچی میں دھرنے جاری ہیں جبکہ احتجاجی کیمپ بھی قائم ہو چکے ہیں، پنجاب کے سیکڑوں مقامات پر دھرنے اور احتجاجی کیمپ لگائے جا رہے ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی دھرنا اور احتجاجی کیمپ شروع ہو چکے ہیں۔

انہوں  نے اعلان کیا کہ 3 ستمبر کو تاریخی ملک گیر ہڑتال ہو گی، جس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، آج فیصل آباد جبکہ 30 اگست کو راولپنڈی میں تاریخی جلسہ ہو گا، جبکہ 31 اگست کو پشاور کا دھرنا بھی جلسہ عام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے دھرنے کو بھی بڑے جلسہ عام میں تبدیل کیا جائے گا، تاجربرادری اور صنعتکاروں سے بھی بات کی جائے گی اور ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے گا، حکومت سمجھ لے، اب یہ تحریک نہیں رکے گی، عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت دگنی ہو چکی ہے، اس کے باوجود عوام کیپسٹی پیمنٹ بھی ادا کر رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عوام سے ہزاروں ارب روپے لینے کے باوجود بجلی کی کمپنیاں فنکشنل کیوں نہیں ہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران ٹولہ اور بیوروکریٹس عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم  نے نظام درہم برہم کر دیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور پٹرولیم لیوی سمیت عوام پر عائد اضافی بوجھ ختم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے