اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیر کے انکلوژر میں لڑکے کے داخلے کی ویڈیو جعلی، چڑیا گھر انتظامیہ کی وضاحت

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو جعلی اور ایڈیٹڈ نکلی۔

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی باؤنڈری چڑیا گھر کی اصل باؤنڈری سے مختلف ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر لاہور زو غلام رسول  نے بتایا کہ لاہور چڑیا گھر میں شیر کے انکلوژر کی باؤنڈری کافی بلند ہے جبکہ اس کے اوپر حفاظتی جالیاں بھی نصب ہیں، اتنی بلند باؤنڈری عبور کرکے شیر کے انکلوژر میں داخل ہونا ممکن نہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق لاہور زو میں جانوروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور جانوروں کے انکلوژرز کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کئے بغیر انہیں شیئر یا تشہیر کرنے سے گریز کریں تاکہ غیر مصدقہ اطلاعات اور جعلی مواد کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے