(لاہور نیوز) غازیانِ وطن کو سلام؛ سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا اور وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ کے سپاہی تھے، 1965 کی جنگ کے دوران انہوں نے جرات اور بہادری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے، بھارتی قید میں انہیں بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے وطن سے وفاداری اور عزم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد 17 ستمبر 2005 کو سپاہی مقبول حسین وطن واپس پہنچے، جبکہ 28 اگست 2018 کو وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سپاہی مقبول حسین کی زندگی وطن سے محبت، عزم، استقامت اور بے مثال بہادری کی لازوال داستان ہے، جسے قوم ہمیشہ فخر اور احترام سے یاد رکھے گی۔
