اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ میں مسائل سامنے آنے پر اسے چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زمینوں کی خرید و فروخت میں مسائل کا معاملہ زیر بحث آیا، پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں اعلان کیا کہ گرین سرٹیفکیٹ میں مسائل سامنے آنے پر اسے چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔

اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد  نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں فرد نکالنے کیلئے ہو رہی ہے، زمینوں کی خریدو فروخت کے لیے گرین سرٹیفکیٹ کے بجائے پٹواری کا نظام بہتر تھا۔

رانا آفتاب احمد نے کہا کہ زمینوں کی خریدو فروخت میں ریکارڈ پر معاملہ ون ونڈو نہیں ہے۔

راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ زمینوں کے لین دین کے معاملہ پر اتنے زیادہ مسائل ہیں کہ دو ایکڑ کی زمین میں کئی کئی لوگوں کے نام شامل ہیں۔

امجد علی جاوید نے کہا کہ ایس ایم بی آر سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ گرین سرٹیفکیٹ سے مسائل سامنے آئیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گرین سرٹیفکیٹ اسمبلی سے پاس ہوا تو اسے معطل کرنے کا اختیار بھی اسمبلی کے پاس ہونا چاہیے، اگر گرین سرٹیفکیٹ کو چھ ماہ کیلئے معطل ہوا تو پھر کس قانون کے تحت ہوا یہ ہی تو جاننا ہے۔

راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ ابھی تک 2020 سے 2026 تک کا لینڈ ریکارڈز کمپیوٹرائزڈ ہی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے