اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیرا کے اختیارات محدود، اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر احاطوں کی ڈی سیلنگ پر پابندی

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے احاطوں کی سیلنگ اور ڈی سیلنگ کے طریقہ کار سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔

پیرا ہیڈکوارٹر کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسران (SDEOs) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلنگ اور ڈی سیلنگ کی کارروائی صرف قانونی تقاضوں اور پیرا کے ڈیجیٹل ورک فلو کے مطابق کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیرا کا کوئی بھی SDEO اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر کسی احاطے کو ڈی سیل نہیں کرے گا، طریقہ کار سے کسی بھی قسم کا انحراف غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

پیرا حکام کے مطابق قانون کے برخلاف کسی احاطے کو ڈی سیل کرنے والے افسر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلنگ اور ڈی سیلنگ کے تمام مراحل مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت مکمل کئے جائیں۔

مذکورہ نوٹیفکیشن تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی ای اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈز (DERBs) کو جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے