اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) جہلم کے قریب کالا گجراں ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق راول ایکسپریس رات ساڑھے 12 بجے راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی تھی، ٹرین جب جہلم  کے قریب کالا گجراں اسٹیشن پہنچی تو بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم مسافروں میں سے کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ عملے  نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کی بحالی اور ریل ٹریک کو معمول کے مطابق کھولنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حادثے کے باعث ٹرین سروس کے معمول کے شیڈول کے متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے