اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کرنے کی ہدایت

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 52 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 64 لاکھ 87 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 12 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال 47 ہزار 152 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ 6 ہزار 921 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے، جبکہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے جرمانوں کی ریکوری کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے