25 Aug 2026
(لاہور نیوز) شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ عبدالغنی قبرستان کے قریب سے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 50 پتنگیں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیوری کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان شاہزیب اور جمال کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔
