اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھرنا ہٹانے کی کوشش کی تو لاہور نہیں، پورا پاکستان بند ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے جمہوری طریقے سے جاری ہیں، احتجاج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے، تاہم دھرنے ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو لاہور نہیں بلکہ پورا پاکستان بند ہو گا۔

لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم اور رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لاہور میں جماعت اسلامی کا ریوائیول ہو گیا ہے، ہماری تحریک پورے پاکستان میں اپنے زور پر آگے بڑھے گی اور حکومت کو جلد پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوں گے، اپنی موجودگی کا احساس پورے پاکستان کو دلانا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کے بنیادی حقوق کا راستہ روک رکھا ہے، ہمیں اپنی زندگی کی شاہراہیں کھلوانی ہیں حکومت سے بات کرنی ہے تو لیویز، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل پر بات کی جائے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پہلے چینی درآمد کرکے لوٹی گئی اور اب برآمد کرکے لوٹا جا رہا ہے، غریب کو مہنگی روٹی دی جارہی ہے جبکہ کسان کو اس کی پیداوار کی پوری قیمت نہیں مل رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں میں مافیاز موجود ہیں، جماعت اسلامی پوری قوم کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور اپنے احتجاج میں آخری حد تک پرامن رہتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے