اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی اور پاکستانی عوام کی محبت و تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

آصف علی زرداری نے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران ان کی مخلصانہ خدمات اور پاکستان کے ساتھ دوستی، گرمجوشی اور تعاون کے جذبے کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر نے بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی آزمودہ دوستی اور تزویراتی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے لیے مملکت کی مستقل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ سفیر نواف بن سعید المالکی کے دورِ تعیناتی کے دوران دوطرفہ تعلقات کے لیے جو مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے، وہ آئندہ برسوں میں بھی باہمی تعاون کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

نواف بن سعید المالکی، جو 2017 سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے صدر مملکت، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا اپنے قیام کے دوران محبت، گرمجوشی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

صدر مملکت نے نواف بن سعید المالکی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کا دوسرا گھر رہے گا، ملاقات میں سینیٹر شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے