23 Aug 2026
(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے لندن پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
دورۂ لندن کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
