اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، کیمپ کا آغاز 24 اگست بروز سوموار سے ہوگا۔

 

کیمپ میں 12 فاسٹ باؤلرز اور آٹھ سپنرز کو مدعو کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں فاسٹ باؤلرز 24 سے 28 اگست تک کیمپ کا حصہ ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 31 اگست سے چار ستمبر تک سپنرز کا کیمپ ہوگا۔

کیمپ میں باؤلرز قومی وائٹ بال کوچز اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں اپنی سکلز پر کام کریں گے۔

فاسٹ باؤلرز میں رضا اللہ، محمد سلمان، قیوم خان، عبدالسبحان، ابوذر، عمران جونیئر، عمران رندھاوا شامل ہیں، سلمان مرزا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد حسنین اور فہیم اشرف بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

سپنرز میں مہران ممتاز، مبثر خان، سعد مسعود، فیصل اکرم، عرفات منہاس، ابرار احمد، دانش عزیز اور محمد نواز کو مدعو کیا گیا ہے۔کیمپ میں تمام باؤلرز کی تکنیک کا جائزہ لینے کے علاوہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاری بھی کروائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے