اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع فراہم کئے، اب وہ کھیل کو واپس کچھ دینے کیلئے اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اگلی نسل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ وہ صرف بہتر کرکٹرز ہی نہیں بلکہ پراعتماد افراد اور بہتر ایتھلیٹس بھی بن سکیں۔

انہوں نے اپنے پیغام  کے اختتام پر کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں  نے 2010 سے 2022 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے