اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ، انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار پاکستان ٹیم کے سینئر بلے باز محمد رضوان انگلش کمنٹیٹرز کی کڑی تنقید کی زد میں آگئے۔

دوسری اننگز کے 32 ویں اوور میں جب پاکستان کے 111 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے تو محمد رضوان نے انگلینڈ کے بولر اولی رابنسن کے اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر اسٹرائیک ٹیل اینڈر خرم شہزاد کو دے دی۔

اوور کی دوسری گیند پر ہی خرم شہزاد سِلپ میں جورڈن کوکس کیچ دے بیٹھے۔

محمد رضوان کے اس عمل پر انگلش کمنٹیٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ٹیل اینڈر کو اوور کی باقی گیندوں کے لیے ایکسپوژ کرنا عجیب ہے۔

کمنٹیٹرز نے کہا کہ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے سینئر بیٹر کو ٹیل اینڈر کو سامنے کرنے کے بجائے خود ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے