اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز سے بھی نیچے چلی گئی ہے اور 19.05 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے دن پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی اور اس کامیابی سے انگلینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پاکستان کے لیےانگلینڈ سے شکست اس لیے بھی تشویش کا باعث ہے کہ ٹیم پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نچلے درجے پر موجود تھی اور انگلینڈ کے خلاف ناکامی کے بعد اس کی پوزیشن مزید خراب ہوگئی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی میدان میں مدمقابل ہوں گی، پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں نمایاں بہتری دکھانا ہوگی۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈنگلے کی خشک پچ پر بھی پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق پاکستان کی فیلڈنگ بھی خراب ہے جب کہ متعدد مس فیلڈز اور کیچز ڈراپ ہوئے جس کے پیش نظر جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے آسانی سے رنز بنائے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اور اسپنرز کی جوڑی ماضی کی جارحانہ کرکٹ کی جھلک واپس لاسکتی ہے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آخری 8 وکٹیں صرف 74 رنز پر گریں، ماضی کے عظیم بیٹرز کے مقابلے میں موجودہ بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے جب کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں کمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے