اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زمینداروں کو مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈ کا سلسلہ شروع

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) ماضی میں قرضہ لینے والے زمینداروں کو مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل فون نمبروں سے خواتین کمپنی آفیسرز بن کر کال کرتی ہیں اور شہری سے سابقہ قرضوں کا حوالہ دے کر ٹریکٹر مفت دینے کی آفر دیتی ہیں، اس دوران شہری کو فون پر ہولڈ کروا کر مفت ٹریکٹر کی آن لائن بکنگ کرنے کی جعلی کارروائی دکھائی جاتی ہے، بات چیت کے دوران شہری کے موبائل فون پر کوڈ بھیجا جاتا ہے اور ٹریکٹر کی بکنگ کرنے کا جھانسہ دے کر واٹس ایپ ہیک کر لیا جاتا ہے۔

ماضی میں یہ نوسر بازی مرد کر رہے تھے مگر اب پرکشش آواز میں لڑکیوں کو بھی اس دھندے پر لگا دیا گیا ہے، کوڈ سے دوسرے موبائل فون پر واٹس ایپ کھول کر ایڈریس بک کے مطابق لوگوں کو میسیجز کرکے رقوم بٹوری جاتی ہیں، شہریوں کے مطابق ایسے گروہوں کا پورا نیٹ ورک سرکاری اداروں تک پھیلا ہوا ہے جو بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے لوگوں کو پھنساتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے