اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نصیر آباد: شور سے روکنے پر دکاندار قتل، ملزم گرفتار

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) نصیر آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر دُکاندار آفتاب کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

  ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گزشتہ رات ملزم خرم اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی میں شور شرابا کر رہا تھا کہ دکاندار کے منع کرنے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے طیش میں آ کر تیز دھار آلے سے دکاندار کے سینے پر وار کیا،ہسپتال منتقلی کے دوران آفتاب راستے میں دم توڑ گیا،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

  ایس پی اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت خرم عرف منی کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اُسے مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، گرفتار ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے