اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 18 مبینہ دہشت گرد گرفتار

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ اور سرگودھا میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، 8 ڈیٹونیٹرز، 5 فٹ پرائمہ کارڈ، 13 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حسن عباس، حنیف، سمیع اللہ، حسنین، عطا، شہزاد اور بلال سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 3 ہزار 357 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 274 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 1 لاکھ 21 ہزار 433 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محکمہ محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے