اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گرانفروشی نہ رک سکی، گندم 4 ہزار 775 روپے فی من میں ازخود فروخت

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) گرانفروشی کے باعث مہنگائی کی اڑان نہ رک سکی، شہریوں کی جیبوں پر روزانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ پڑنے لگا۔

لاہور میں گندم 4 ہزار 775 روپے فی من کے حساب سے ازخود فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ کم سپلائی کے باعث 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی نایاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب 15 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی 2 ہزار 125 روپے میں جاری ہے، سادہ روٹی کی مقررہ قیمت 14 روپے کے بجائے 20 سے 25 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کے اعدادوشمار اور دعوے اپنی جگہ، تاہم عملی طور پر گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی، جس کے باعث شہری مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں گندم کے نرخ بھی مختلف سطح پر برقرار ہیں، رحیم یار خان میں گندم 4 ہزار 700 روپے فی من، لاہور میں 4 ہزار 775 روپے، اسلام آباد میں 4 ہزار 800 روپے، پشاور میں 4 ہزار 850 روپے جبکہ کراچی میں گندم 4 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں من مانی روکنے کیلئے مؤثر نگرانی اور گراں فروشوں کے خلاف عملی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے