اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کے دام میں تبدیلی، برائلر گوشت 504 روپے کلو مقرر

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل سامنے آیا ہے، برائلر کے نرخ میں 29 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل زندہ برائلر 334 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی نئی قیمت 238 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 20 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر پولٹری مصنوعات کی فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر نگرانی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے