21 Aug 2026
(لاہور نیوز)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا۔
پیٹرول 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔
اوگرا نے 22 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہےجبکہ نوٹیفیکشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا.
