اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 0-3 شکست دیدی

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 20-25، 10-25 اور 23-25 کے سکور سے کامیابی حاصل کی، فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس سکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ چائنیز تائپے 29 پوائنٹس بنا سکا، بلاک میں پاکستان کو 7-8 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 0-6 سے سبقت حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر حریف ٹیم کی 18 غلطیوں سے فائدہ اٹھایا، انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج ایران کے خلاف کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے