اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اوپنر امام الحق نے نیا سنگ میل عبور کر لیا

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 5 ہزار انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

30 سالہ امام الحق کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے صرف 4 رنز درکار تھے، انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کو نویں اوور میں چوکا لگا کر 5 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کئے۔

امام الحق مجموعی طور پر یہ کارنامہ انجام دینے والے 30ویں پاکستانی بلے باز بن گئے، اس فہرست میں انضمام الحق، یونس خان، جاوید میانداد اور عمران خان جیسے سابق عظیم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

امام الحق  نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 5,038 رنز بنائے ہیں جن میں 12 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 41.29 ہے۔

لیڈز ٹیسٹ میں امام الحق  نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور جوش ٹونگ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کی اور عبداللہ شفیق کی 91 رنز کی شراکت نے پاکستان کو ابتدائی نقصان سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تاہم بعد میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دوبارہ لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 171 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ اور اولی رابنسن  نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے