اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے مقابلوں کے چوتھے روز سینئر کیوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنل مقابلے مکمل ہوگئے۔

 

پاکستان کے شاہ زیب خان نے منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔مردوں کی منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کے سی او ایونسو نے گولڈ میڈل، ان کے ہم وطن لی ڈونگ گن نے سلور میڈل جیتا۔

اس کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب خان اور اردن کے الداؤد جعفر کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔خواتین کی منفی 46 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کی ہا من سیو نے گولڈ، تھائی لینڈ کی سیکن کامونچانوک نے سلور میڈل جیتا۔

جاپان کی اوکازاکی ہیناتا اور ایران کی کریمی راجہردی سائنہ نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔خواتین کی پلس 57 کلوگرام کیٹیگری میں کوریا کی کم یوجن نے گولڈ اور اردن کی فادیہ نے سلور میڈل جیتا۔

اس کیٹیگری میں ازبکستان کی مدینہ مربزل اور ایران کی ناہید برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔مردوں کی پلس 68 کلوگرام کلاس میں ایران کے دانیال نے گولڈ، ازبکستان کے شوقی جاگون نے سلور میڈل جیتا۔کوریا کے جنو من اور روس کے قازبلٹ برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے