اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لئے

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ایمیلیو 33 اور بین ڈکٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 59 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم  نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 171 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق  نے 61 جبکہ امام الحق  نے 42 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سلمان علی آغا  نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان  نے 12 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور شان مسعود 5،5 رنز بنا سکے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، پاکستانی ٹیم انگلش باؤلنگ کے سامنے بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلی اننگز میں 171 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

واضح رہے کہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے