اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(ویب ڈیسک) ویمنز انڈر19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، سٹارز اور انونسیبلز حصہ لیں گی۔

نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے میچز کراچی کے دو مختلف گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، 4 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 75 انڈر 19 ویمنز کرکٹرز شریک ہوں گی۔

فضا فیاض، کومل خان، سمعیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز ٹورنامنٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری دس میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور ٹاپ دو کے درمیان فائنل ہو گا، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 7 لاکھ پچاس ہزار انعام ملے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے